ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: شری دیو ی کی آرتی پوجا کے لئے سونے سے تیارکردہ شمع دان کا عطیہ

بھٹکل: شری دیو ی کی آرتی پوجا کے لئے سونے سے تیارکردہ شمع دان کا عطیہ

Wed, 26 Jul 2017 20:26:49    S.O. News Service

بھٹکل:26/جولائی (ایس اؤنیوز) شری ناگ یکشا مندر میں شری دیوی کی آرتی پوجا کرنے کے لئے سونے سے تیار کردہ شمع دان 27جولائی کو ناگر پنچمی کے دن شری دیوی کے لئے عطیہ کئے جانے کی مندر دھرم درشی منڈلی کے صدر رام داس پربھو نے جانکاری دی۔

رام داس پربھو نے بتایا کہ مندر انتظامیہ کی طرف سے کئی مذہبی ، سماجی پروگراموں کو انجام دیتے ہوئے غریب طلبا ، شادی بیاہ اور ملازمت کے لئے تعاون دینے کاکام کیا جارہاہے۔انتظامیہ کی طر ف سے ناگ یکشا دھرمارتھ ہال تعمیر کرکے پروگراموں کے لئے مفت میں دیاجارہاہے۔ ناگر پنچمی کےبعدشری دیوی کی آرتی پوجا سونے سے تیار کردہ شمع کے ذریعے انجام دی جائے گی ۔ سونے کی شمع کو ماروتی جیولرس کی طرف سے تیارکئے جانےکی اطلاع دی ۔


Share: